21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:10
ملکہ ترنم نورجہاں کی آج سالگرہ ہے
اے آر وائی - ملکہ ترنم نورجہاں اکیس ستمبر انیس سو چھبیس کو پنجاب کے قصبے قصور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے نصف صدی سے زیادہ اپنی آواز کا جادو جگایا۔
برصغیر کی فلمی تاریخ میں ایسی کوئی فنکارہ پیدا نہیں ہوئی جسے نورجہاں جیسا مقام دیا جا سکے.1935 میں صرف 9سال کی عمر میں کلکتہ میں شیلا عرف پنڈ دی کڑی سے کیا۔’گلِ بکاؤلی‘، ’یملا جٹ‘ اور ’چودھری‘ میں نورجہاں نے بطور چائلڈ اسٹار پورے پنجاب میں دھوم مچا دی۔ نورجہاں کی پرفارمنس کو دیکھ کر سید شوکت حسین رضوی نے انہیں اپنی پہلی فلم ’خاندان‘ کے لیے ہیروئن چن لیا۔
نور جہاں نے پاکستان میں بھی فلم سازی، گلوکاری اور اداکاری میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ بالاخر فن کی دنیا کا یہ درخشندہ باب دسمبر سن دو ہزار میں ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا۔