21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:24
جان ابراہم جلد شادی کرنا چاہتے ہیں
اے آر وائی - بپاشا باسو کے ساتھ تعلقات ختم ہوجانے کے بعد جان ابراہم کہتے ہیں کہ وہ جلد از جلد شادی کرنا چاہتے ہیں۔ جان کا کہنا ہے کہ وہ ازدواجی زندگی کی طرف جاناچاہتے ہیں اور اس کےلیے ان کے پاس لڑکیوں کی ایک لمبی قطار ہے۔
بپاشا سے اپنی دوستی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جان کا کہنا تھا کہ وہ کل بھی بپاشا کی عزت کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں۔ مگر وہ اپنے ماضی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔ جان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی آنے والی فلم فورس کے لیے انھوں نے اپنی باڈی کو بھرپور شیپ دیا ہے اور یہ ایک ہٹ فلم ثابت ہوگی۔