تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:20

ارجنٹائن فیشن کی دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

اے آر وائی - ارجنٹائن بھی فیشن کے وائرس سے متاثرہوا۔رنگارنگ روایتی اور جدید ملبوسات سے سجافیشن شو توجہ کا مرکز بن گیا ۔ فیشن کی تیز لہر سے اب ارجنٹائن بھی محفوظ نہیں رہا اور شروع ہوگیا فیشن شوزکاسلسلہ۔۔جس میں معروف ڈیزائنرز کےکلیکشن کی نمائش کی گئی۔ریمپ پرآتی ماڈلز نے ایک کے بعد ایک دیدہ زیب ملبوسات پیش کئے ۔



ان ملبوسات کی خاص بات ان کے ہلکے رنگ تھے۔فیشن شوکے پہلے سیشن میں چھوٹی شرٹس تھیں جبکہ دوسرے سیشن میں تیز رنگوں سے سجے گائونز اور موسم سرما کے ڈریسزپیش کئے گئے۔روایت اور جدت کے ملاپ سے بھرپوریہ فیشن شوارجنٹائن میں سب سے اہم موقع مانا جاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.