22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:11
میلان فیشن شو:تتلیوں جیسی ماڈلزکے پھولوں سے پیرہن
اے آر وائی - میلان فیشن شومیں تتلیوں جیسی نرم و نازک ماڈلز نے پھولوں سے پیرہن زیب تن کئے۔ یہ تیاری ہے میلان فیشن شو میں جلوہ گر ہونے کی۔جہاں اب سے تھوڑی ہی دیر کے بعد شروع ہونے والی ہے رنگوں کی بہار۔
تتلیوں سی نرم ونازک ماڈلز نے گلابی،سنہری، ہرے ، نیلے پیلے پھولوں سے لباس پہنے ریمپ پر واک کی توایسالگاکہ گلستان میں بہار آگئی۔۔خوبصورت رنگوں سے سجے اس فیشن شو میں ایک اور خاص بات یہ تھی کہ پھولوں کے علاوہ جانوروں کی کھال جیسے پرنٹس کی بھی نمائش کی گئی۔یوں ہلکے اور تیز رنگوں سے مزین ملبوسات سے سجایہ فیشن شو اختتام پذیرہوا۔