تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:26

کراچی:مقبول احمد صابری کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ تدفین

اے آر وائی - پاکستان کے معروف قوال مقبول احمد صابری کو آہوں سسکیوں کے ساتھ کراچی کے ناظم آباد پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔



قبل ازیں مقبول صابری کی نماز جنازہ لیاقت آباد کی مرکزی مسجد فرقانیہ میں ادا کی گئی ۔نمازہ جنازہ میں ان کے دوستوں احبابوں کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی ، تاہم شوبزنس اور فن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد نمازہ جنازہ میں نظر نہیں آئے ۔ مقبول صابری جنوبی افریقہ میں کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے تھے اور ان کا جسد خاکی جنوبی افریقہ سے بہ راستہ دوبئی کراچی لایا گیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.