تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:22

بالاخر وینا ملک کو بالی ووڈ میں آئٹم سانگ مل ہی گیا

اے آر وائی - لولی وڈ اداکارہ وینا ملک کو بالاخر بالی وڈ میں ایک آئٹم سانگ مل ہی گیا۔اس کام یابی پر وینا بہت خوش ہیں۔ فلم تیرے نال لو ہو گیا میں ریتیس دیش مکھ ہیرو اور جینیلیا ہیروین کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جب کہ فلم میں آئٹم سانگ کے لیئے ہدایت کار نے وینا ملک کا انتخاب کیا ہے۔



وینا کا کہنا ہے کہ انہیں بگ باس کے بعد کئی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو چکی ہے لیکن وہ سب سے اچھی فلم کی تلاش میں تھیں اور اب ان کی یہ تلاش ختم ہو چکی ہے۔ وینا کا کہنا ہے کہ یہ گانا ان کے مزاج کے مطابق ہے جو بولی وڈ سے لے کر لولی وڈ تک سب کو پسند آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.