تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:26

ممبئی: امریکی ماڈل پیرس ہلٹن کی بھارت آمد

اے آر وائی - امریکا کی معروف ماڈل اور بزنس ویمن پیرس ہلٹن نے بھارت کی سرزمین پر قدم رکھ دیا ہے۔ وہ دورے کے دوران ممبئی میں اپنے ہیڈ بیگز لائن کا افتتاح بھی کریں گی۔



پیرس ہلٹن جب ممبئی ایئرپورٹ سے باہر نکلیں تو کیمرے کی چکا چوند روشنیوں نے ان کا استقبال کیا۔ نیلے لباس میں ملبوس امریکی ماڈل کا یہ بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران وہ اپنا برانڈ بھی متعارف کرائے گی۔



پیرس ہلٹن کے نام سے لانچ کی جانے والی اس سیریز میں موسم سرما او بہاراں سے متعلق ہیڈ بیگز لانچ کئے جائیں گے۔ پیرس اس سے قبل دنیا کے پیتیس ممالک میں اپنا برانڈ متعارف کروا چکی ہیں۔ وہ دو روزہ دورے کے دوران متعدد ٹی وی شوز میں بھی شرکت کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.