25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:23
برازیل:دنیا کا سب سے بڑا میوزک فیسٹول
اے آر وائی - برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں دنیا کا سب سے بڑا میوزک فیسٹیول ہوا جس میں سات لاکھ افراد نے شرکت کی . فیسٹیول میں کیٹی پیری،ریحانہ اور جان ایلٹن نے شرکت کی۔
کیٹی پیری نے خوبصورت انداز میں خوبصورت گانوں سے سامعین کو مسحور کردیا۔برطانوی گلوکار جان ایلٹن نے راکٹ مین سمیت دیگر مشہور گانے گائے۔یہ فیسٹول اس سے پہلے میڈرڈ اور لسبن میں بھی منعقد کیا جاتا رہا ہے اور انیس سو اکانوے اور اور دوہزار ایک میں ریو میں بھی ہوا مگر موجودہ میوزک فیسٹول دنیا کا سب سے بڑا میوزک فیسٹیول قرارپایا ہے کیونکہ اس میں تقریباسات لاکھ افراد نے شرکت کی ۔