27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:17
بالی ووڈکے تھری ایڈیٹس ہانگ کانگ میں بھی پسند آگئے
اے آر وائی - بالی ووڈکے تھری ایڈیٹس ہانگ کانگ میں بھی پسند آگئے ، فلم نے ایک ہفتے میں نوے کروڑکابزنس کرلیا۔ عامر خان کی قسمت کے ستارے آج کل خوب چمک رہے ہیں۔ابھی دس سال بعد فلم لگان کو دنیا کی پچیس بہترین فلمز میں شامل کرلیا گیا تو دوسری طرف دوہزار نو کی بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس نے ہانگ کانگ میں میدان مار لیا۔
فلم ہانگ کانگ کے لوگوں کو اتنی پسندآئی کہ ایک ہفتے میں ایک دو نہیں نو ے کروڑکابزنس کرلیا۔فلم نے کئی انٹرنیشنل فیسٹولز میں اپنا جادوجگایا ہے۔اوراب ہانگ کانگ کے لوگ بھی فلم میں اسٹوڈنٹس کی شرارتوں سے محظوظ ہورہے ہیں۔