تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:8

برائیڈل فیشن ویک :فلمی ستاروں کی آمد نے چارچاند لگادیئے

اے آر وائی - بھارت میں جاری برائیڈل فیشن ویک میں فلمی ستاروں کی آمد نے چارچاند لگادیئے ہیں۔ شراروں ، غراروں اور لہنگوں میں ملبوس یہ حیسنائیں اب بننے والی دلہنوں کو خوب للچارہی ہیں کہ اگر شادی کا جوڑا بناناہی ہے تو اتنا ہی شاندارہونا چاہیئے۔



مشرقی روایتی رنگوں سے بنے دیدہ زیب ملبوسات نے تو فیشن شومیں جان ڈال دی،سونے پہ سہاگہ بالی ووڈاداکاروں کی فیشن شومیں شرکت نے وہ رنگ جمایا کہ نظرہٹائے نہ ہٹے۔اس پہ عروسی لباس میں شاہانہ چال نے میلہ لوٹ لیا۔دھنک رنگوں سے سجے اس برائیڈل فیشن ویک میں اب تک بھارت کے مایہ ناز ڈیزائنرزنے شرکت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.