تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:58

کپتان ، کرکٹراور سیاست دان عمران خان کی زندگی پر مشتمل فلم

اے آر وائی - پاکستانی فلم انڈسٹری میں کپتان نام کی ایک اور تاریخی فلم کا اضافہ ہونے جارہا ہے یہ فلم سابق کرکٹراور سیاست دان عمران خان کی زندگی پر مشتمل ہے۔



پاکستانی فلم انڈسٹری میں جہاں لوواسٹوریز کا بول بالا ہے وہیں پاکستانی لیجینڈز پر بھی فلمیں بنانے کا رجحان ہے۔ایسی ہی ایک کاوش ہے ڈائریکٹر فیصل امان کی جنھوں نے عمران خان پر فلم بنائی ہے۔فلم کپتان ایک سفر ہے کرکٹ کے میدان سے سیاست تک کا یہ کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی ،جسے نہ موت کاخوف ہے اور نہ ہی ہار کا ڈراسی لئے جیت بنی اس کا مقدر اورتاریخ میں لکھا گیا اس کا نام عمران خان۔ایک بہترین کپتان ایک سیاست دان اور ایک سماجی کارکن فلم کپتان کی شوٹنگ جاری ہے۔



فیصل امان کی ڈائریکشن اور پروڈکشن ہے۔ اس میں زیادہ تر وہ چہرے ہیں جو فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔ماڈل عبدالمنان بنے ہیں عمران خان اور سونیا خان بن گئیں عمران خان کی بہن ، جبکہ فلم میں ایک نیا چہرہ سامنے آیا ہے مہوش ناصرکا بینیظیربھٹو کے روپ میں اور پاکستانی امریکن ماڈل سعیدہ امتیاز نظرآئیں گی جمائما خان کی صورت میں جبکہ عمیمہ بٹ فی میل جرنلسٹ بن رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.