تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:28

فلموں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ، رانی مکھر جی

جنگ نیوز -

ممبئی …جنگ نیوز…بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی آج کل اچھے کردار کی تلاش میں ہیں۔ ایک انٹرویو میں رانی نے کہاکہ انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ وہ کسی اچھے کردار کی تلاش میں ہیں جونہی انہیں اچھا کردار ملا وہ فلم سائن کر لیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن وہ جب بھی شادی کریں گی چھپ کر نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ان کی کسی اداکارہ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.