تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:58

دیو انند کی فلم چارج شیٹ کا پریمیئر

اے آر وائی - دیو آنند کی ہدایتکاری کے میدان میں ایک مرتبہ واپسی ہوئی اور ممبئی میں ان کی فلم چارج شیٹ کا پریمیئرہوا جس میں ستاروں کی شرکت نے شو کو چار چاند لگا دیے۔



فلم کی کہانی دیو آنند نے لکھی ہے اور اسے پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی انھوں نے خود ہی کیا ہے۔ دیو آنند نئے اداکاروں کو بریک تھرو دینےکے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور چارج شیٹ میں بھی تین نئے اداکاروں کو متعارف کرایا گیا ہے۔



پریمیئر میں امیتابھ بچن، پرینکا چوپڑا اور دیگر ستاروں نے شرکت کی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں نصیرالدین شاہ، جیکی شروف اور ریا سین شامل ہیں۔ چارج شیٹ کی کہانی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو بالی ووڈ کی ایک اداکارہ کے قتل کی تحقیقات کرتا ہے۔ اور اسے کیا مشکلات پیش آتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.