تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:58

جان ابراہام، اکشے :فلم دیسی بوائزمیں تھوڑے شریف تھوڑے شریر

اے آر وائی - بالی ووڈایکشن ہیروزجان ابراہام اور اکشے کمار فلم دیسی بوائزمیں تھوڑے شریف تھوڑے شریر بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اب دیسی گرلز کے بعد آرہے ہیں دیسی بوائز اپنا رنگ جمانے۔۔بالی ووڈکی ہنگامہ خیز فلمی لائف میں دیسی کڑیاں تو بہت دیکھ لیں اب دور آیا ہےدیسی بوائزکا۔۔۔سیدھے سادھے ،بھولی بھالی صورت لئے یہ دونوں اتنے بھی شریف نہیں جتنے نظرآتے ہیں۔انہیں جہاں موقع ملا مستی کرلی۔یہ دیسی بوائز پردیس میں خوب موج کررہے ہیں ۔



فُل ایکشن اور تھرل کے بعد جان ابراہام اور کھلاڑی ایکٹر اکشے کمار نے ایک بار اپنا رنگ بدلا اور تھوڑے شریف تھوڑے شریر انداز میں نظرآرہے ہیں۔۔فلم آراکشن میں سیدھی سادی اسٹوڈنٹ بننے والی دپیکاپڈوکون بھی اپنے پرانے اسٹائل میں لوٹ آئی ہیں۔بالی ووڈکے فلرٹی ہیروز نے ایکشن کامیڈی فلم دیسی بوائے میں اینٹری تو دے دی ہے ساتھ ساتھ یہ امید بھی کررہے ہیں کہ یہ فلم انہیں سوکروڑکلب کا ہیروتو بنا ہی دے گی۔سناہے فلم میں دپیکا پڈوکون اور چترانداسنگھ کا آئٹم سونگ فلم کے لئے گرم مصالحے کاکام کرے گا۔۔اب دیکھتے ہیں ایکشن ہیروز جان اورا کشے دیسی بوائز میں روپ میں کیسے لگتے ہیں یہ تو پچیس نومبر کو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتا چلے گا۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.