3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:22
فرانسیسی ڈیزائینرکی فیشن شو میں نمایاں کارکردگی
اے آر وائی - فرانسیسی ڈیزائینر جین گال پالٹیئر نے پیرس فیشن شو میں ٹیٹوزاور پیرسنگ کے زریعے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ پالٹیئر ہمیشہ فیشن کی دنیا میں کچھ انوکھا کر دکھانا چاہتا ہے۔ اس نے کپڑوں پر ایسے ٹیٹوز بنائے ہوئے تھے کہ یوں لگے جیسے ماڈلز ٹیٹو ز ہی کی بنی ہوئی ہوں ۔
امریکی ماڈل کارلی کلوس نے شو کا افتتاح کیااور شارلوٹ لی بورن نے کپروں کے متعلق حقائق پڑھ کر سنائے ۔فیشن شو میں دنیا بھر سے ملبوسات کے ڈیزائنر شریک ہیں۔