تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:0

اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریلزاور دلچسپ پروگرام

اے آر وائی - اے آر وائی ڈیجیٹل سے نئی ڈرامہ سیریلز اور دیگر دلچسپ پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے م ش خ نے بتایا کہ جو پروگرام ناظرین میں زیادہ پسندکئے جارہے ہیں ان میں ڈرامہ سیریل "میں ہاری" سرفہرست ہے۔ یہ پیر سے جمعرات تک روزانہ رات ساڑھے ساتبجے دکھایا جاتا ہے۔ اسے تحریر کیا ہے رخسانہ نگار نے جبکہ ہدایت فرقان خان کی ہیں اور فنکاروں میں شہود علوی، ماریہ واسطی، ثناعسکری، اذفر رحمن اور لبنی اسلمشامل ہیں۔



ایک اور سیریل "کچھ پیار کا پاگل پن" بھی ناظرین کے دلوں میں جگہ بناچکا ہے ۔ اسے تحریر کیا ہے سمیرہ فضل نے جبکہ ہدایت حسام حسین کی ہیں۔ فنکاروں میں فواد خان، نعیم طاہر، عائشہ خان، جونیر لیلیٰ ذبیری، میکال ذوالفقار اور ماہرہ بھٹی شامل ہیں۔ یہ سیریل ہر جمعہ کی رات 8بجے دکھائی جاتی ہے۔



گلوکاری کے حوالے سے ایک خوبصورت پروگرام "پاکستان میوزک اسٹار"بھی قابل ذکر پروگراموں میں سے ایک ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کی رات 9بجیپیش کیا جاتا ہے۔اس میں پاکستان کے معروف گلو کار خصوصی پرفارمنس دے دہے ہیں جن میں فریحہ پرویز ، رحیم شاہ، شیراز اوپل، ہارون، فاخر قابل ذکر ہیں۔









متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.