3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:29
فلم جونی انگلش ری بورن میں روون اٹکنسن کی شاندار کارکردگی
اے آر وائی - برطانیہ میں ہوا فلم جونی انگلش ری بورن کا پریمئر ،،اور معروف کامیڈین روون اٹکسن کی شاندار کارکردگی نے سب کو حیران کردیا۔ فلم کی کہانی ایک خفیہ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جسے ریٹائرمنٹ سے واپس بلایا گیا ہے کہ وہ چینی وزیراعظم کے قتل کے منصوبے میں ملوث افراد کا سراغ لگائے۔
روون کا کہنا ہے کہ فلم کی عکس بندی میں کئی پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ان کا کہنا تھا کہ فلم بین الاقوامی سطح کی ہے اور ناظرین کو اپنی گرفت میں رکھتی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اولیور پارکر کا کہنا ہے اس انٹرنیشنل ایکشن کامیڈی فلم کیلئے بڑا اسکوپ ہے۔کہا جاتا ہے کہ مزاحیہ آرٹسٹ معاشرے کا سب سے سنجیدہ شخص ہوتا ہے،یہی حال روون اٹکنسن کا ہے۔