تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:52

فردین خان نے کوکین رکھنے کا اعتراف کر لیا

اے آر وائی - بالی ووڈ اداکار فردین خان نے کوکین رکھنے کا اعتراف کر لیا ۔ ممبئی عدالت بھارتی اداکار کو دو نومبر کو سزا سنائے گی۔

فردین خان نے کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے ایک گرام سے بھی کم کوکین خریدنے کا اعتراف کیا ۔



بھارتی قانون کے مطابق ایک گرام سے بھی کم کوکین رکھنے کی زیادہ سے زیادہ سزا دس برس قید ہے۔ تاہم بھارتئ اداکار کو چھ برس قید یا دس ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت سنائے جانے کا امکان ہے ۔فردین خان کو سن دو ہزار گیارہ میں ممبئی میں کوکین ڈیلر مافیا سے نشہ آور اشیاء خریدنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.