4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:30
لاس اینجلس:1980کی فلم فٹ لوز کے ری میک کا رنگا رنگ پریمیئر
اے آر وائی - لاس اینجلس میں ہوا انیس سو اسی کی مشہور فلم فٹ لوزکے ری میک کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا ۔ انیس سواسی میں اس نام سے بنائی گئی فلم نے بے حد شہرت پائی تھی۔ طویل عرصے بعد ڈانس اور ان کے ٹرینڈزمیں تبدیلی نے ایک بار پھر فلم فٹ لوز کا ری میک بنانے پر مجبورکردیا۔
فلم کی کہانی ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کے شوقین تو ہوتے ہیں مگر شہر میں ڈانس پر پابندی لگ جانے کی صورت میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔فلم فٹ لوزچودہ اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔