4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:53
سونم کپور بھی آئٹم سونگ کرنے کے لئے مچل گئیں
اے آر وائی - بالی ووڈ ادکارہ سونم کپور نے بھی آئٹم سونگ کرنے کے لئے مچل گئیں ، سونم کی خواہش ہے کہ وہ ایسا ائٹم سونگ کرنا چاہتی ہیں جس میں دپیکا، ملائیکہ اور کترینہ کیف کو بھی پیچھے چھوڑ دیں ۔
فلمی دنیا میں سیدھی سادھی لڑکی کا کرداراداکرتے کرتے سونم کپور تھک گئیں۔ ان کی ہم عمر اور ہم عصر اداکارائیں ایکٹنگ کے بجائے صرف آئٹم نمبر کرکے ہی بازی جیت لیتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ سونم نے بھی آئی ہیٹ لوواسٹوری کے بعد آئی ہیٹ آئٹم سونگز کا ترانہ چھوڑاورگلیمرس روپ میں آنے کے لیے بے چین ہوگئیں۔
مگر ان کا دکھ اتنا زیادہ ہے کہ انہیں کسی نے آئٹم سونگ کے لئے آفر تک نہیں کی۔اس لئے خود ہی دعویٰ کررہی ہیں کہ رومینٹک فلمز بھی بنا رہی ہیں اس لئے اگر ان سے کوئی آئٹم سونگ کروالے تو وہ سب کو پیچھے چھوڑ دیں گی ۔ اب دیکھنا ہے کہ ان کی اس خواہش کی تکمیل ان کے پاپا انیل کپور جن کی ہوم پروڈکشن فلمز میں ہی سونم نے ایکٹنگ کی ہے وہ پوری کرتے ہیں یا کوئی اور۔