5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:20
لاس اینجلس،معروف ہالی ووڈ فلموں پہنےگئےملبوسات کی نمائش
اے آر وائی - لاس اینجلس کےگرامینزچائنیزتھیٹرمیں ہالی ووڈ کی نامورفلموں میں استعمال ہونےوالےملبوسات نمائش کےلیے رکھ دیےگئےہیں ۔
ان میں فلم جنٹلمین پریفربلونڈے، وویان لیہزاورگون ود داونڈمیں مارلن منروکےسنہری رنگ کےگاؤن اور وزرڈ آف اوزون میں اداکارہ جوڈی کےآسمانی اورسفید رنگ کےچیک پرمشتمل لباس شامل ہیں ۔
اگرآپ کوتیکھنےنقوش والے لباس کی تلاش ہے توپھرٹرمینیٹرٹو میں آرنلڈشوارزنیگرکاپہناہواچمڑےکالباس بھی موجودہے۔ ہالی ووڈ فلمی ہیروزاورہیروئنوں کےپرستاروں کےلیےان کےلباس کوقریب سےدیکھنےاورچھونےکایہ ایک شاندار موقع ہے۔