7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:22
بالی ووڈفلم اذان آئندہ جمعے ریلیز ہوگی
اے آر وائی - کبھی کبھی جنگیں ہتھیاروں کے بجائے ذہانت سے بھی جیتی جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ایکشن اور تھرل سے بھرپور آئندہ جمعے ریلیز ہونے والی بالی ووڈفلم اذان خان افغانی نژاد بھارتی فوجی آفیسر ہے جسے اپنے بھائی کی تلاش نے ملکوں ملکوں پھرنے پر مجبور کردیاہے۔ لیکن بھارت پر حملے کی خبر سن کر انہیں اذان خان ہی ایسا شخص دکھائی دیا۔ جسکے خدا پر بھروسے نے طاقتور بناکر دنیا سے جرات مندانہ مقابلے کرنے کی ہمت دی تھی۔ لیکن جنگ ہمیشہ ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتی۔ اب کی بار جنگ بائیولوجیکل لڑی جارہی تھی جس میں اذان کی ذہانت ہی مدد کرسکتی تھی۔
فلم اذان میں دکھایا گیا ہے کہ عسکریت پسند تباہی پھیلانے کے لئے کس حد تک جا سکتے ہیں۔ فلم میں نئے اداکاروں سچن جوشی اور جنوبی افریقن ماڈل کینڈس باؤچر نے فلمی سفر کا آغاز کیا ہے۔ فلم کی موسیقی سلیم سلیمان نے ترتیب دی ہے۔ فلم مراکش ،ہانگ کانگ،الجیریا، پولینڈ،فرانس اور بھارت کے ساتھ پہلی مرتبہ چیچنیا میں فلمائی گئی ہے۔انسانی عقل اور ہتھیاروں کے درمیان ہونے والے ہولناک مقابلے پر مبنی فلم اذان چودہ ا کتوبرکوریلیز کی جائے گی۔