9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:13
فلم اسٹار جاوید شیخ آج اپنی 55ویں سالگرہ منا رہے ہیں
اے آر وائی - لالی وڈ کے علاوہ بالی وڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے والے فلم اسٹار جاوید شیخ آج اپنی 55ویں سالگرہ منا رہے ہیں . راولپنڈی میں آنکھ کھولنے والے جاوید شیخ نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز پاکستانی فلم دھماکہ سے کیا جس کے بعد ان پر کامیابیوں کے دروازے کھل گئے اور انہوں نے اداکاری، ہدایتکاری اور فلمسازی کے شعبوں میں بیک وقت کامیابیاں سمیٹیں۔
یہ سفر ابھی جاری تھا کہ جاوید شیخ نے اچانک بالی وڈ کی سپر ہٹ فلموں میں جلوہ گر ہو کر سب کو حیران کر دیا ان کی بطور اداکار بھارتی فلموں میں کجرارے، ہم تم اور گھوسٹ، جنت اور روڈ ٹو سنگھم شامل ہیں .
سو سے ذیادہ پاکستانی فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھانے والے جاوید شیخ نے بطور ہدایتکار کھلے آسمان کے نیچے، یہ دل آپکا ہوا، مشکل، مجھے جینے دو، یس باس اور کہیں پیار نہ ہو جائے جیسی شاہکار فلمیں بھی تخلیق کیں اداکارہ زینت منگی اور سلمی آغا کے ساتھ شادیوں کے علاوہ جاوید شیخ کے اکارہ نیلی اور ثناء کے ساتھ محبت کے قصے بھی زبان زدعام رہے۔