تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:31

حکومت میرے علاج کا بندو بست کرے، اداکار طارق شاہ

اے آر وائی - اردو، پنجابی اور پشتو فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار طارق شاہ کو جگر کی پیوندکاری کیلئے 45 لاکھ روپے کی خطیر رقم درکار ہے وہ کہتے ہیں کہ حکومت اپنا فرض سمجھ کرمیراعلاج کرائے ۔



فن اداکاری سے پشتو، پنجابی اور اردو فلموں میں فلم بینوں کو محظوظ کرنے والے طارق شاہ 6 ماہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا ہو کر اپنے گھر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کے مرض کا علا ج جگر کی پیوند کاری تجویز کیا ہے جو ایک مہنگا علاج ہے ۔طارق شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.