11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:50
نئی دہلی: ماڈلز نے ریمپ پر دھنک کے رنگ بکھیر دیئے
اے آر وائی - بھارت میں ہونے والے فیشن شو میں جدید طرز کے ملبوسات نےدھنک کے رنگ بکھیر دیئے۔ دارلخلافہ نئی دہلی میں فیشن ویک کے دوران ڈیزائینر چارو پراشر کے جوڑے متعارف کرائے گئے۔
شو کی تھیم’’رینبو‘‘رکھی گئی تھی جس میں ہلکے رنگوں کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا۔ اور جب ماڈل روایتی ساڑھی سے ہٹ کر جینز میں نمودار ہوئیں تو حاضرین حیران رہ گئے۔ روشنیوں سے مزین منفرد لباس نے فیشن شو کو چار چاند لگا دیئے۔