تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:22

کنگ خان کیلئے نئی مصیبت۔پلاٹ کا اسکینڈل سامنے آگیا

اے آر وائی - کنگ خان کے شب و روز ان دنوں فلم را۔۔ون کی ریلیز کے سلسلے میں گذر رہے ہیں لیکن فلم کی ریلیز سے قبل ہی ان پر پلاٹ کے قبضے کااسکینڈل سامنے آگیا ہے۔



شاہ رخ اس وقت مشکل میں پڑ گئے جب انہیں مہاراشڑ کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پلاٹ پر قبضے کا قانونی نوٹس بھجوایا گیا۔ہوا کچھ یوں کہ شاہ رخ خان نے ممبئی کے ساحل جوہو پر واقع منت بنگلے کی توسیع کے لئے تعمیراتی کام شروع کروایا لیکن انتظامیہ کی جانب سے یہ بات سامنے آگئی کہ توسیع زمین پر ناجائز قبضہ کرکے کی جا رہی ہے۔ پلاٹ شہری حکومت کی ملکیت ہے جس پر کنگ خان نے قبضہ کیاہے ۔اور انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.