تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:42

ممبئی فیشن ویک:کنگنا رناوٹ کی ریمپ پرآمدسےچارچاند لگ گئے

اے آر وائی - بھارتی فیشن شوکی رونق میں اس وقت اضافہ ہوا جب بالی ووڈکنگنا رناوٹ نے ریمپ پرواک کی۔ ممبئی میں ہونے والے رنگا رنگ فیشن شو میں مایہ ناز ڈیزائنرزنے منفردکلیکشن لائونچ کیا ۔



اس فیشن شوکی خاص بات اس کے مختلف اندازتھے۔ کہیں کہیں کٹ ورک کا کام تھا تو کہیں جیومیٹریکل ڈیزائنز تو کہیں رنگوں کا انوکھا امتزاج تھا ۔ رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے دلکش ماڈلز نے جب ریمپ پرواک کی تو جیسے بہاروں کا سماں بندھ گیا۔



لیکن شوکی رونق میں اس وقت اضافہ ہواجب بالی ووڈاداکارہ کنگنا رناوٹ نے دیدہ زیب لباس میں واک کی۔ اس قدر منفرد ملبوسات کے باوجود کنگنارناوٹ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈمیں کوئی بھی اسٹائلش کپڑے نہیں پہنتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.