11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:14
بپاشا ، جان ابراہام کے ساتھ کام کرنے پر نہیں ریڈی
اے آر وائی - نوسال دوستی کے بعد جان ابراہام اور بپاشاباسوکا بریک اپ تو ہوگیا مگر جان آج بھی تیکھے نینوں والی کے ساتھ کام کرنے پر تیارہیں مگر بپاشا نہیں ریڈی۔
جان اوربپاشا کی نوسالہ دوستی کوٹوٹے ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے کہ ایک بار پھر ملن کے اشارے مل رہے ہیں۔اصل میں نہیں بلکہ فلمی دنیا میں ۔
ہواکچھ یوں کہ جان سے جب یہ پوچھا کہ اتنے اختلافات کے بعد اگر انہیں پبس کے ساتھ اداکاری کرنے پڑے تو کیا وہ دوبارہ اتنی ہی خوشی سے کریں گے؟جس پر جان نےتوفورا سے پیشتر کہہ دیا کہ کیوں نہیں۔ ضرورکریں گے جبکہ تیکھے نینوں والی بپاشا نے اس کا جواب کچھ یوں دیا کہ ان کی اڑان اونچی ہوگئی ہے وہ اب جان کے بجائے کسی اور بڑے اسٹار کے ساتھ کام کرنے میں مزا آئے گا۔جس پر جان کا یہ حال ہوگیا کہ ہم ہیں مشتاق وہ ہیں بیزار۔۔لگتاہے اب گیند بپاشا کی کورٹ میں آگئی ہے۔ تبھی ناک پر مکھی تک نہیں بیٹھنے دے رہیں۔