تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:30

رنبیر کپورکوفریدہ پنٹو کی حکمرانی سے خطرہ

اے آر وائی - بالی ووڈکے نئے راک اسٹار رنبیر کپورکوفریڈہ پنٹو کی حکمرانی سے خطرہ ہوگیا۔ رنبیر کپور کو فلم راک اسٹار کیا ملی ان کے قدم تو زمین پر نہیں ٹک رہے ۔۔ہر طرح سے پرموشن کرتے ہوئے جب انہیں یقین ہوا کہ ان کی فلم راک اسٹار کی ریلیزکے وقت سنیما گھر وں پر کوئی اور فلم نہیں لگے گی تب اجے دیوگن کی فلم تیز کی ریلیز ڈیٹ ان سے کلیش ہوگئی۔



رنبیر نے بھی ہمت نہ ہاری اور فلم تیز کی ریلیز کی تاریخ ڈیلے کرا دی۔ابھی رنبیر نے سکون کا سانس لیا ہی تھا کہ انہیں ایک زوردارجھٹکا لگا۔۔ بلکہ بہت ہی زوردار جھٹکا لگا۔ جوہالی ووڈکی طرف سے انہیں فریڈہ پنٹو نے دیا۔جن کی فلم امورٹلزاُسی دن ریلیز ہورہی ہے جس دن راک اسٹار نے سنیما گھروں پر ڈیرہ جمانا تھا۔



رنبیر کے لئے یہ بات اس لئے بھی تکلیف دہ تھی کہ ان کی فلم دنیا بھر کےدوہزارسنیماپردوں پرآئے گی فریڈہ پنٹو کی وجہ سے بھارتی شائقین فلم ۔ ہالی ووڈفلم دیکھنے کے لئے کھنچے جارہے ہیں اور رنبیر کو سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کریں۔ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.