13 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:7
امریکن پاپ اسٹار لیڈی گاگا پر فلم بنانے کی تیا ریاں
اے آر وائی - امریکن پاپ اسٹار لیڈی گاگا پر فلم بنانے کی تیا ریاں ۔ اپنے عجیب وغریب حلیئے سے شہرت پانے والی لیڈی گاگا کو کون نہیں جانتا مگر ان کی زندگی میں یہ کامیابیاں آسانی سے حاصل نہیں ہوئیں۔ بلکہ اس کے لئے طویل انتظار اورسخت جدوجہد کرنی پڑی ہے۔
ان کی کامیابی کے سفر پر امریکی ٹی وی چینل نے فلم بنانے کااعلان کیا ہے۔ فلم میں دکھایا جائے گا کہ ایک متوسط گھرانے کی لڑکی بلینیئر بننے کے خواب کو کیسے سچ کردکھاتی ہے۔