تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:3

لندن: فریز آرٹ میلے میں 33ممالک سے فنکاروں کی شرکت

اے آر وائی - لندن کے فریز آرٹ میلہ میں بین الاقوامی شہرت کے حامل ایک ہزار سے زائد آرٹسٹ حصہ لے رہے ہیں۔ لندن کے ریجنٹس پارک میں نویں فریز آرت میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تینتیس ممالک سے ایک ہزار سے زائد فنکاروں کے فن پارے پیش کیے جائیں گے۔



پروگرام منتظمین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مہنگائی اور یورپ کے معاشی مسائل کیوجہ سے میلے میں شائقین کی شرکت متاثر ہوگی تاہم ابھی بھی آرٹ ایک منافع بخش شعبہ ہے۔ اور ہمارا تجربہ ہے کہ گزشتہ چالیس پچاس سالوں میں جدید آرٹ میں لوگوں کی دلچسپی بڑھی ہے لندن شہر میں سجایا گیا یہ فریز آرٹ میلہ اتوار تک جاری رہیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.