13 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:30
جان ابراہام کا ایکشن شائقین کو بھا گیا
اے آر وائی - جان ابراہام کا ایکشن شائقین کو بھا گیا فلم فورس نے پہلے ہی ہفتے بائیس کروڑکا بزنس کرلیا۔ جان ابراہام کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فورس نے ریلیزہوتے ہی فلم بینوں کو سنیماگھر آنے پر فورس کردیا۔
مزاحیہ اداکاری کے بعد جان ابراہام ایک بار پھر فُل ایکشن میں نظرآئے ہیں ۔ فلم میں جان نے اپنی باڈی بلڈنگ کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سو پچاس کلو کی ہیوی بائیک اٹھا لی۔ جس پر بالی ووڈتو حیران ہوا ہالی ووڈنے بھی داد دی۔ بپاشا کے ساتھ جوڑی ٹوٹنے کے بعد جان ابراہام جنیلا ڈی سوزا کے ساتھ پہلی بار نظرآئے ہیں۔