15 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:1
وینزویلا: ملکہ حسن کا تاج پہننے کیلئےحسینائیں بے تاب
اے آر وائی - وینزویلا میں مقابلہ حسن کا آغاز ہو گیا ہے،مقابلے میں شامل حسینائوں کا دلفریب رقص دل لبھا گیا۔ وینزویلا میں تیاری ہے ملکہ حسن کے چناؤ کی۔۔جس کے لئے ملک بھر سے تین سو حسینائوں نے حصہ لیا۔۔مگر حسین ہونے کا دعویٰ کرنے والی چوبیس کا انتخاب کیاگیا۔
ان چوبیس لڑکیوں نے ملکہ حسن بننے کے لئے پہلے تو اسکرین ٹیسٹ دیا۔پھر ریمپ پرواک کرکے دکھائی،ریڈ کارپٹ میں شرکت کے بعد ان حسینائوں نے ججز کو متاثر کرنے کے لئے رقص کیا۔ایک جیسے ملبوسات زیب تن کئے وینزویلین حسن کی دیویوں نے ڈانس کرکے خوب دادسمیٹی۔