تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:15

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی آج تریسٹھ برس کی ہوگئیں

اے آر وائی - سولہ اکتوبر انیس سو اڑتالیس کو پیداہونے والی بھارتی فلم انڈسٹری میں ہیمامالنی کے نام سے مشہور اداکارہ آج تریسٹھ برس کی ہوگئیں لیکن ان کے حسن کے چرچے آج بھی زبانوں پر ہیں ۔



انیس سو اڑسٹھ میں فلمی دنیا میں سپنوں کے سوداگر نامی فلم سے قدم رکھا اور شائقین فلم کے سپنوں میں حکمرانی شروع کردی تب سے آج تک انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کی شہرت کو چار چاند جب لگے جب انہوں نے انیس سو ستتر میں ڈریم گرل نامی فلم میں ٹائٹل رول کیا تب سے ڈریم گرل ان کے نام کا حصہ بن گیا۔



انہوں نے ڈرامائی، جذباتی، رومانوی اور رقص یعنی فلمی دنیا میں ہر قسم کی اداکاری اور فن سے شائقین فلمز کو متوجہ کئے رکھا۔ ہیمامالنی نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر میں ایک سو پچاس سے زائد فلموں میں کام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.