18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52
امریکی ماڈل کِم کارڈیشین پردہ کرنے لگیں
اے آر وائی - امریکی ماڈل کم کارڈیشین دبئی میں برقعے میں نظرآئیں۔۔شورٹس پہنتے پہنتے کِم کو کیا ہوا کہ پردہ کرنے لگیں۔ ۔ہالی ووڈکےعلاوہ بالی ووڈمیں کس کس نے برقعے پہنے جانتے ہیں۔ اپنی بولڈڈریسنگ سے مشھور کِم کو شاید دبئی میں اپنے کپڑے کم لگے اس لئےایک شاپنگ میں ان کے دل میں نجانے کیا سمائی کہ برقعہ پہننے لگیں ۔
یہ دیکھئے کِم کرڈیشین برقعے میں شرافت کا اعلیٰ نمونہ لگ رہی ہیں۔ نوسو چوہے کھا کر بلی حج کوچلی تو آپ نے سنا ہی ہوگالیکن چھوٹے چھوے کپڑے پہننے کے بعد بالی ووڈکی ہاٹ ایکٹرسز برقعے میں خوب نظرآتی ہیں۔ بالی ووڈبلو بپاشاباسو اپنی ڈریسنگ سے آہیں بھرنے پر مجبور کردیتی ہیں انھوں نے بھی پہلی بار پہنا برقعہ فلم لمحہ میں۔ تو دوسری طرف کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا بھی فلم سات خون معاف میں برقعے کی آڑ میں دکھائی دیں۔ یہ سب تو چھوڑیں گلیمرس گرل کترینہ کیف نے بھی شہرت حاصل کرنے کے لئے فلم میرےبرادر کی دلہن اور اجمیر شریف پر حاضری دینے کے لئےبرقعے کا سہارا لیا ۔
یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن جب آئٹم گرل ملائیکہ اروڑا نے پہنا برقعہ تو سب حیران پریشان ضرورہوئے کہ ملائیکہ کوشاید اپنے آئٹم سونگز سے پہلی بار شرمندگی ہوئی کہ وہ منہ چھپاتی پھر رہی ہیں۔یہ تو ہیروئنز کی بات تھی لیکن بالی ووڈ کے ان حضرت کو کیا کہیئے جو بڑے مزے سے برقعہ پہنے درگاہ پر آئے تھے۔