19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:34
فریڈہ پنٹو ستائیس سال کی ہوگئیں
اے آر وائی - فلم سلم ڈاگ ملینیئر سے فلمی سفر آغاز کرنے والی اداکارہ فریڈہ پنٹو آج اپنی ستائیسویں سالگر منارہی ہیں۔ آسکر یافتہ فلم سلم ڈاگ ملینیئر کی ریلیز سے قبل شاید ہندی فلم انڈسٹری میں بہت کم لوگ ممبئی کی ادنی سی ماڈل فریڈا پنٹو کے نام سے واقف تھے۔ تاہم محض ایک فلم کی ریلیز کے بعد بالی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ میں بھی فریڈا کے نام اور خوب صورتی کے چرچے ہیں۔ عالم یہ ہے کہ عالمی سطح پر ہر جریدہ اپنے کور پیج پر فریڈا کی تصویر شائع کرنے کے لیے منہ مانگی رقم دینے کے لیے تیار ہے۔
فریڈادوہزارآٹھ میں فلم سلم ڈاگ ملینیئر سے اپنے فلمی سفر کاآغازکرنے کے بعد فریڈا کو ہالی ووڈفلم میرال، رائز آف پلینیٹ آف دی ایپز اور امورٹلز میں اداکاری کے جوپر دکھانے کا موقع ملا۔جس کے بعد ایک بار پھر فریڈہ بالی ووڈکی طرف متوجہ ہوئیں اور فلم ترشنا میں کام کیا جسے ٹورنٹوفلم فیسٹول میں خاصی پذیرائی ملی۔ صرف تین سال کے مختصر عرصے میں فریڈانے عالمی مقبولیت حاصل کی اور دنیا کی حسین خواتین کی لسٹ میں شامل ہونے کا اعزازبھی حاصل کیا۔