19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:58
الحمراڈرامہ فیسٹیول میں ڈریمز انٹرنیشنل کا کھیل
اے آر وائی - الحمراڈرامہ فیسٹیول میں ڈریمز انٹرنیشنل کا کھیل "ایسا کیوں ہوتا ہے" پیش کیا گیا ۔ ثقافتی تنظیم ڈریمز انٹرنیشنل کی جانب سے لاہور میں جاری الحمراءڈرامہ فیسٹیول میں پیش کیا جانے والا کھیل ایسا کیوں ہوتا ہے گھریلو مسائل کی نشاندہی کر تا ہے۔
یہ ایک ایسے گھر کی کہانی ہے جہاں سے بے وقت بیٹی کی ڈولی اٹھتی ہے اور بہو کی ڈولی گھر میں داخل ہوتی ہے۔ جس کے بعد وہی ہوتا ہے یعنی روایتی تلخیاں ۔اور ساس بہو کی چپقلش۔ شائقین اس تھیٹر میں خصوصی دلچسی لے رہے ہیں۔