19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:49
بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان ان دنوں ہیں بے حد پریشان
اے آر وائی - بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان اپنی فلم را ون کو درپیش مسائل کے باعث آج کل پریشانی کا شکار ہیں ۔ایک طرف دیوالی کی آمد آمد ہے اور اس موقع پر ریلیز ہونے والی راون ابھی تک نامکمل ہے۔
شاہ رخ اس پریشانی کے مارے پروڈکشن اسٹاف پر برس پڑے کہ ان کی فلم ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوپائی۔ابھی اس پریشانی سے نکلے نہیں کہ خبر ملی کہ فلم کوسنسر بورڈ کی جانب سے کلیئرنس نہیں ملی۔یہ بات شاہ رخ پر بجلی بن کر گری اور وہ پریشان حال گھومتے رہے جب تک سنسر بورڈ نے انہیں گرین سگنل نہ دیا۔