20 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:26
چین: دیہاتی خاتون اپنے ذاتی خرچے پر ٹی وی ڈرامہ شوٹ کررہی ہے
اے آر وائی - چین کی ایک دیہاتی عورت نے دیہاتی زندگی پر ایک لاکھ سے زائد الفاظ پر مشتمل ایک ڈرامہ لکھا،اور اس کی شوٹنگ کے اخراجات بھی خود برداشت کررہی ہے۔ مالی مسائل اپنی جگہ مگر روحانی تسکین اور پیشن بھی بہت کچھ کرالیتا ہے۔
چین کی ایک دیہاتی خاتون نے گاؤں کی زندگی پر ایک لاکھ الفاظ پر مشتمل لکھا ایک ڈرامہ،مگرڈرامے کی شوٹنگ کیلئے اس نے اخراجات کوآڑے نہیں آنے دیا۔اس نے چالیس مویشی بیچ کر کیمرے خریدے ،سازوسامان کی کمی کیوجہ سے کبھی تو درختوں پر چڑھ کر اور کبھی بیل گاڑی کے اوپر بیٹھ کر عکس بندی کی گئی ہے ڈرامہ ایک دیہاتی خاتون کی زندگی سے متعلق ہے جووالدین کی رضامندی پر شادی کے بعد اپنے خوابوں کی تعبیر کرتی ہے،ڈرامے کا نام خاتون کے نام پرییزی رکھا گیا ہے۔