20 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:50
کارٹون فلم پس ان بوٹس اٹھائیس اکتوبرکوریلیزہوگی
اے آر وائی - مزاحیہ کارٹون فلم پس ان بوٹس اٹھائیس اکتوبرکوریلیزکی جارہی ہے۔مزاحیہ کارٹون فلم کی کہانی ایک نازک اندام بلی کے گرد گھومتی ہے۔ جسے دیکھ کر کئی بِلّے دل تھام کررہ جاتے ہیں۔
یہ فلم مشھور کارٹون فلم شریک کے کیریکٹر کو دیکھ کر بنائی گئی ہے۔ اس فلم میں ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اپنی آوازکاجادوجگایاہے۔بلی کے نخروں اوراس کی اداؤں کا حال یہ ہے کہ وہ ہرایک کواپنے سے کمتر سمجھتی ہے۔کامیڈی فلم پس اِن بوٹس اٹھائیس اکتوبرکوریلیز کی جائےگی۔