تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:17

گلوکار راحت فتح علی خان ڈھاکہ کے کنونشن سینٹر نہ پہنچے

اے آر وائی - گلوکاراحت فتح علی خاں75 ہزار ڈالر ایڈوانس لے کر شو میں نہ پہنچے جس پر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ کے کنونشن سینٹر میں ہزاروں شائقین کا ہنگامہ، راحت کے میوزیشنز کو یرغمال بنا لیا۔



گلوکار راحت فتح علی خاں نے کنونشن سنٹر ڈھاکہ میں منعقدہ ایک کمرشل شو میں پرفارم کرنا تھا جس کے مہمان خصوصی بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر تھے راحت کے میوزیشنز اور بانجھا وجاہت علی خاں ہال میں پہنچ گئے اور پرفارکرنا شروع کر دیا مگر عین موقع پر اطلاع ملی کے راحت دبئی سے ڈھاکہ کے بجائے کراچی پہنچ گئے ہیں جس پر شائقین بپھر گئے اور ہنگامہ شروع کر دیا راحت فتح علیخاں کے بھانجے گلوکار وجاہت علی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے تمام میوزیشنز کو یرغمال بنا لیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.