21 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:37
آنجہانی شمی کپور کا آج اسی واں جنم دن ہے
اے آر وائی - بالی وڈ پر راج کرنے والے کپور خاندان کے شمی کپور کا آج اسی واں جنم دن ہے ۔ شمی کپور 21 اکتوبر 1931 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ شمی کپور نے فلمی دنیا میں قدم 1953 میں جیون ساتھی نامی فلم سے کیا۔ لیکن فلمی دنیا میں شناخت انہیں ناصر حسین کی فلم تم سا نہیں دیکھا اور دل دے کے دیکھو سے ملی۔
ان کی مشہور فلموں میں ریل کا ڈبہ،چور بازار،نقاب،تم سا نہیں دیکھا،ہم سب چور ہیں ،مجرم اور دیگر شامل ہیں۔ شمی کپور نے کئی ایوارڈز حاصل کئے جن میں فلم فئیر ایوارڈ،اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہیں۔