22 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:51
معروف گلوکارہ سائرہ نسیم موٹر وے پر حادثے کا شکار
اے آر وائی - معروف گلوکارہ سائرہ نسیم لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے موٹر وے پر حادثے کا شکارہوگئیں۔ معروف گلوکارہ سائرہ نسیم لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے سادھوکی کے قریب موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوگئیں جس سے ان کے ہاتھ اور پاؤں پر چوٹیں آئیں ۔ تاہم ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سائرہ نسیم کے ساتھ گاڑی میں ان کے بھائی بھی سوار تھے جو اس حادثے میں محفوظ رہے۔۔گاڑی کا ڈرائیور جلد بازی میں موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔