22 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:27
شاہ رخ کی چوری پکڑی گئی،راون کی کہانی چرانےپر1کروڑجرمانہ
اے آر وائی - شاہ رخ کی فلم راون پر چوری کا الزام سچ ثابت ہوا۔جب تک ایک کروڑ روپے جرمانہ نہیں دیا جائے گا ۔۔فلم ریلیز نہیں ہوسکتی۔
کنگ خان کی فلم راون کے پوسٹر پر جب اعتراض ہوا تھاکہ ہالی ووڈفلم بیٹ مین سے ملتا ہے۔ توشاہ رخ مانے نہیں، لیکن پھر ممبئی کا ایک رائٹرسامنے آگیاکہ راون کا آئیڈیااوراسٹوری اس کی ہے، تو شاہ رخ نے ان پر کیس دائر کردیا، مگریہی کیس کنگ خان کے خلاف ہوگیا اور ثبوت ملنے پر انہیں ایک کروڑروپےکاجرمانہ دینے کاحکم ملا۔
ممبئی ہائی کورٹ کاحکم ہے کہ بالی ووڈمیں ایسی چوریاں عام ہوتی جارہی ہیں۔ جب تک سزانہیں ملے گی ،بالی ووڈپروڈیوسرزباز نہیں آئیں گے۔