تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:1

سُروں کی ملکہ آشابھوسلے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

اے آر وائی - سروں کی ملکہ آشابھوسلے کانام گنیز بُک آگ ورلڈریکارڈمیں شامل کرلیاگیاہے۔ آشابھوسلے دنیا کی سب سے زیادہ سولو سونگ گانے والی گلوکارہ ہیں۔ گزشتہ چھ دہائی سے فلمی دنیا سے اپنی آواز کے ذریعے جڑی آشا نے بالی وڈ کو ’دم مارو دم‘، ’پیا تواب تو آجا‘،’چُرا لیا ہے تم نے‘ اور ’جائیے آپ کہاں جائیں گے‘جیسے ہزاروں یادگار گانے دیے۔ اِس میں کوئی دو آرا نہیں ہو سکتیں کہ اپنے فلمی کیرئیر میں بارہ ہزار سے زائد گیت گانے والی آشا کا شمار دنیا کے چوٹی کے گلوکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔



آشا نے مدھو بالا سے کرشمہ کپورتک گذشتہ چھ عشرے کی تمام بڑی ہیروئینوں کے لیے نغمےگائے۔ انیس سواڑتالیس سے گائیکی کی دنیا میں سرگرم آشابھوسلے نے نیا دور، تم سا نہیں دیکھا، چلتی کا نام گاڑی، یادوں کی بارات، تیسری منزل، امراؤ جان اور اجازت جیسی فلموں میں یادگارگانے گاکر ثابت کر دیا کہ وہ بالی وڈ میں لمبی باری کھیلنے کیلئےآئیں ہیں۔



اپنے فلمی کیرئیر میں ہندی فلم انڈسٹری کی خدمات کے لیے آشا کو دادا صاحب پھالکےاور پدما وی بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ فلموں میں گائیکی کے علاوہ آشا کے کئی غزلیں، بھجن اور پرائیویٹ البم بھی ریلیزہوئے۔ 2006ء میں آشا نے اپنے البم’ آشااینڈ فرینڈز‘ کے لیے آسٹریلیاکے تیز گیند باز بریٹ لی کے ساتھ بھی ایک گانا گایا تھا۔



زندگی بھر سرسنگیت سے رابطہ جڑنے کے بعد آشاکی زندگی میں ایسادن بھی آیا ہے کہ انہیں گیارہ ہزار سولو سونگز گانے والی دنیا کی واحدگلوکارہ کا ریکارڈحاصل ہوا۔یہ اعزازآشابھولسے کے لئے دنیا کا سب سے بڑااعزازہے۔ آشابھوسلے کا کہنا ہے کہ گنیز بُک آف ورلڈمیں شامل ہونے سے آج انہیں ثابت ہوگیا کہ وہ دنیا کی جانی مانی گلوکارہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.