23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
فلم ریس ٹو سے سوناکشی سنہا آؤٹ، زرین قسمت آزمائیں گی
اے آر وائی - بھارتی فلم ریس ٹو میں سوناکشی سنہا کی بجائے کترینہ کیف کی لُک والی زرین خان کو کاسٹ کرلیا گیا ۔ فلم کے ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ سوناکشی کے شوٹنگ پر وقت پر نہ آنے کی وجہ سے وہ پریشان تھے۔ پریشانی سے بچنے کےلیے انہوں نے سوناکشی سنہا کو زرین خان سے تبدیل کرلیا۔
کترینہ کیف جیسے چہرے والی زرین خان سلمان خان کے ساتھ فلم ویر میں کام کرچکی ہیں۔ ڈائریکٹر مزید یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر دیپکا پیڈیکون بھی شوٹنگ کےلیے تاریخیں نہیں دے سکتیں تو ان کی جگہ بھی کسی اور اداکارہ کوکاسٹ کرلیاجائے گا۔