تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58

ودیا بالن کی اولالا پرفارمنس نے بپی لہری کو حیران کردیا

اے آر وائی - بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلم ڈرٹی پکچر میں اپنی ڈرٹی پرفارمنس سے بپی لہری کو بھی حیران کردیا۔بپی کا کہناہے کہ شیلااور منی کے بعد ودیا کا اوولالا لوگوں کے دلوں پر راج کرے گا۔



مونٹاج نیٹ ساؤنٹ۔۔۔ویڈیو کلپس۔۔سانگ اولالا ودیا بالن ان دنوں ڈرٹی پکچر میں اپنے انوکھے کردار کو لے کر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔جہاں فلم میں ودیا کے تین ہیروز کے ساتھ افیئر کے کردارکو منفرد قراردیا جارہا ہے۔وہیں فلم میں اولالا میں ودیا کی پرفارمنس نے بپی لہری کو بھی حیران کردیا ہے۔



بپی لہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے گاناکمپوز کرتے ہوئے یہ نہیں سوچا تھا کہ اس پر ودیا بالن کی پرفارمنس اتنی شاندار ہوگی۔ ۔ اولالا کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اب بپی لہری پراعتماد نظر آتے ہیں کہ منی اور شیلا کے بعد اب لوگوں کے لبوں پر اولالاہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.