26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:52
فلم پیرانارمل ایکٹوٹی تھری کا ریکارڈ بزنس
اے آر وائی - فلم پیرانارمل ایکٹوٹی ۔۔نے امریکی باکس آفس پر کمال کردیا ۔۔فلم نے اسی ملین ڈالرزکا بزنس کرکےاکتوبر میں ریلیز ہونے والی تمام فلمزکاریکارڈتوڑدیا۔
کچھ حقیقت اور کچھ ان سنی کہانی ۔ اسے ڈرائونا خواب کہیں یا گھر میں ہونے والی غیر مرئی مخلوق کی کارستانی۔ فلم پیرانارمل ایکٹوٹی تھری نے ریلیز ہوتےہی حیران کردیا۔جس نے دنیا بھر میں اسی ملین ڈالرزکا بزنس کرلیا۔
حیران کُن بات یہ ہے کہ ہارر فلمز کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی ہارر فلم نے امریکا میں پہلے ہی ہفتے چوّن ملین ڈالرز کا بزنس کیا ہو۔ فلم پیرانارمل ایکٹوٹی تھری کی کامیابی کے بعد ہارر فلمز بنانے والے ڈائریکٹرزکاحوصلہ بڑھا ہے۔