26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:31
لاہور: الحمرا ہال میں کل پاکستان موسیقی کانفرنس کا آغاز
اے آر وائی - الحمراء ہال میں 5 روزہ کل پاکستان موسیقی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے پہلے روز مختلف سکولز اور کالجز کے اسٹوڈنٹس نے فن موسیقی کا مظاہر کیا ۔
کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ شام موسیقی میں فن موسیقی کے نو مولود فنکاروں نے انتہائی مہارت سے اپنے فن کے جوہر دکھائے اس موقع پر بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔
پانچ روزہ موسیقی کانفرنس کے پہلے روز مختلف سکولز اور کالجز کے طلباء طالبات کی فنکارانہ صلاحیتوں سے الحمراء ہال میں موجود سینکڑوں شائقین موسیقی بے پناہ محظوظ ہوئے کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے دوسرے روز ملک کے معروف میوزک گھرانوں کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔