26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:3
فلم ڈرٹی پکچرکے بعد ودیابالن شرمندہ
اے آر وائی - فلم عشقیہ کے بعد فلم ڈرٹی پکچر میں بولڈاداکاری کرنے پر اب ودیا بالن شرمندہ ہیں۔ سنجیدہ سی ودیا بالن نے جب سے فلم ڈرٹی پکچر میں بولڈاداکاری کی ہے تب سے میڈیا کی تنقید کا سامنا کررہی ہیں۔
بھارتی میڈیانے بھی حد کردی ، کہتے ہیں کہ آئٹم سونگز کی حد تک تو ٹھیک تھا مگر پوری کی پوری فلم ہی آئٹم سونگ جیسی ہویہ بات ناقابل قبول ہے۔مگر فلم پروڈیوسرکو یقین ہے کہ جب تک فلم میں تنازعہ نہی اٹھتا فلم کامیاب نہیں ہوتی۔یہی یقین ودیا کو شرمندہ کرنے کو کافی ہے۔اور انہی سوچوں میں گم ہوکراتنا اسٹریس لیاکہ اسپتال میں داخل ہوناپڑا۔مگر اب کریں توکیا کریں۔ڈرٹی پکچر تو سنیماگھروں میں لگنی ہی ہے۔چاہے کچھ بھی ہو۔